وزیراعظم اسٹارمر کی قیادت پر عدم اعتماد، برطانیہ کے وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ مستعفی

وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے بھی استعفیٰ دے دیا فائل فوٹو وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے بھی استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کی کابینہ میں شامل وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے بھی استعفیٰ دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے وزیراعظم اسٹارمر کی قیادت پر اعتماد نہیں رہا اور یہ واضح ہو چکا ہے کہ اسٹارمر لیبر پارٹی کو آئندہ عام انتخابات تک نہیں لے جا سکیں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان حالات میں حکومت کا حصہ رہنا سراسر بے ایمانی اور بے عزتی ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق ویس اسٹریٹنگ کیئر اسٹارمر کی لیڈرشپ کو چیلنج کرنے والے بڑے گروپ کو لیڈ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے مستعفی وزیر صحت ویسٹ اسٹریٹنگ کے نام خط تحریر کیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے خط میں کہا کہ آپ کے حکومت سے مستعفیٰ ہونے پر بہت افسوس ہوا۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں اس وعدے کو پورا کرنا ہوگا کہ انتشار کے دور کو ختم کر کے ایک نئے دور کا آغاز کریں۔

 

install suchtv android app on google app store