رہبرمعظم کی شہادت: ایران، عراق اور پاکستان میں مظاہرے، مظاہرین کا ہاتھوں میں شہید سپریم لیڈر کی تصاویر اٹھا کر احتجاج

 

امریکا اور اسرائیل کی جارحیت اور رہبرمعظم کی شہادت پرایران، عراق اورپاکستان میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے،جہاں فضا امریکا اور اسرائیل مخالف نعروں سے گونجتی رہی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ خطے میں جاری کشیدگی اور بیرونی مداخلت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں، مظاہرین نے ہاتھوں میں شہید سپریم لیڈر کی تصاویر اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر مزاحمت اور یکجہتی کے پیغامات درج تھے۔

مقررین نے اپنے خطابات میں مسلم اُمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران جذبات عروج پر رہے، جبکہ شرکا کا کہنا تھا کہ وہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store