پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بنیں گے۔
ترجمان چینی سفارتخانے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی خلا باز کی چین کے خلائی جہاز میں شمولیت ہوگی، یہ چین کے انسانی خلائی پروگرام کی تاریخ میں چینی اور غیر ملکی خلا بازوں کا پہلا مشترکہ خلائی مشن ہوگا۔
چینی سفارتخانے کے مطابق یہ تاریخی مشن پاکستان اور چین کی نسل در نسل قائم دوستی کو مزید مضبوط بنائے گا، نوجوان نسل کے لیے نئی تحریک اور سائنسی میدان میں آگے بڑھنے کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے نئے دروازے کھلیں گے۔
چینی سفارت خانے نے دونوں پاکستانی خلا بازوں کی تصاویر بھی جاری کردیں۔