سڈنی کے بونڈی بیچ حملے کے ہیرو احمد الاحمد کو 25 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم کا چیک دے دیا گیا۔ یہ رقم 43 ہزار سے زائد عطیہ دہندگان کی جانب سے جمع کی گئی۔
چیک امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر زیکری ڈیرینیووسکی نے گو فنڈ می کی جانب سے پیش کیا، جبکہ اس مہم میں امریکی ارب پتی بل ایکمین کی جانب سے 99 ہزار 999 ڈالر کا عطیہ بھی شامل تھا۔
احمد الاحمد نے سڈنی حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح شخص ساجد اکرم کو دبوچ کر غیر مسلح کیا تھا، اس دوران وہ خود بھی زخمی ہوئے تھے۔
بونڈی حملے کے متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے تصدیق شدہ فنڈ ریزرز کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر تقریباً 50 لاکھ ڈالر کی رقم جمع ہو چکی ہے۔