یوکرین جنگ پرامریکی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، روسی وزیر خارجہ

یوکرین جنگ پرامریکی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، روسی وزیر خارجہ فائل فوٹو یوکرین جنگ پرامریکی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے مسئلے پر بات چیت کے لیے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے روسی مفادات کے تحفظ پر سخت مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ ’روس اپنی بنیادی شرائط سے پیچھے نہیں ہٹے گا‘۔

رائٹرز کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکی ہم منصب کے ساتھ یوکرین کے مسئلے پر بات چیت کے لیے ٹیلی فونک رابطے کے علاوہ ملاقات پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے تاہم روس اب بھی یوکرین کے معاملے پر اپنے سخت مؤقف پر قائم ہے۔

روس کے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ’یوکرین کے مسئلے پر بات چیت اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ رابطے ضروری ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ فون پر رابطے کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں، تاہم روس اپنی بنیادی شرائط سے پیچھے نہیں ہٹے گا‘۔

انکی جانب سے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب روسی وزیر خارجہ کی پوزیشن کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ روسی صدر اُن کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔

جس کی وجہ ٹرمپ اور پیوٹن ملاقات کی منسوخی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ 20 اکتوبر کو ہونے والی فون کال بتایا جارہا تھا، تاہم کریملن نے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store