ناجائز صہیونی ریاست بے لگام ہو گئی ایک بار پھر عالمی قوانین کو روند ڈالا اسرائیل کا قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حملہ کر دیا حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا۔ حماس ذرائع کا رہنماؤں کی شہادتوں کے دعوؤں کی سخت تردید سامنے آئی ہے، کہنا ہے کہ دوحہ میں اجلاس میں موجود حماس کے رہنما اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں پانچ حماس رہنما شہید ہوئے ،،حماس نے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی تردید کر دی ،، اسرائیلی عہدیداروں کا دعوی ہے کہ ،، حملے سے قبل امریکی حکام کو بتا دیا گیا تھا۔
انسانیت کا دشمن، مکار، بزدل اسرائیل، پورے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا، صیہونی ریاست کا قطر پر حملہ، حماس رہنماؤں کو شہید کر نے کا دعوی ٰ کردیا
عرب میڈیا کےمطابق قطر میں دوحہ کے علاقے کتارا میں حماس مذاکراتی وفد کے دفتر میں میزائلوں سے نشانہ بنایا، حملے میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ، خالد مشعل ، زاہر جبارین کی شہادتوں کا دعوی ٰ کیا گیا ،جبکہ اسرائیلی میڈیا نے تمام مرکزی رہنما ؤں کو شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا۔
حماس ذرائع کا رہنماؤں کی شہادتوں کے دعوؤں کی سخت تردید سامنے آئی ہے، کہنا ہے کہ دوحہ میں اجلاس میں موجود حماس کے رہنما اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے ہیں۔
اسرائیلی فضائی حملے کے وقت حماس رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا، جس میں غزہ جنگ بندی اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا، اجلاس میں خلیل الحیہ، خالد مشعل، زاہر جبارین ،محمد درویش اور ابو مرزوق سمیت اعلی ٰ قیادت شریک تھی۔
دوسری جانب اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جانب سے قطر میں حماس دفتر پر حملے کی تصدیق کر دی گئی ہے، اسرائیلی حکام کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی پر امریکی حکام سے مشاورت کی گئی جبکہ صدر ٹرمپ کے گرین سنگنل کے بعد حملہ کیا گیا۔