اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی صورتحال تباہ کن قرار دیدی۔ فلسطین کے دو ریاستی حل پر تین روزہ عالمی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ کی تباہی ناقابل برداشت ہے اور غزہ کے خاتمے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔
