8 ممالک کی اسرائیلی وزرا کے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیانات کی مذمت

آٹھ ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بےدخل کرنے کے منصوبے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں فائل فوٹو آٹھ ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بےدخل کرنے کے منصوبے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں

پاکستان سمیت 8 ممالک نے اسرائیلی وزرا کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی سے متعلق بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مشترکہ اعلامیہ پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

آٹھ ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بےدخل کرنے کے منصوبے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کی کسی بھی کوشش یا منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کی کوششیں خطے کے استحکام کو نقصان پہنچاسکتی ہیں، غزہ مقبوضہ فلسطینی علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے، غزہ، مغربی کنارے سمیت مقبوضہ بیت المقدس پر مشتمل فلسطینی سرزمین کا اتحاد برقرار رکھا جائے۔

آٹھ ممالک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصفانہ اور پائیدار امن کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے، 4 جون 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہونا چاہیے، مقبوضہ بیت المقدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے، فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین پر ثابت قدمی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، فلسطینیوں کے جائز حقوق کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششیں مسترد کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store