ایران جنگ بندی پر متفق، سیز فائر پر عملدرآمد شروع

ایران قطر کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر رضامند ہو گیا ، تہران نے سیزفائر پرعمل درآمد شروع کردیا۔ فائل فوٹو ایران قطر کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر رضامند ہو گیا ، تہران نے سیزفائر پرعمل درآمد شروع کردیا۔

ایران قطر کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر رضامند ہو گیا ، تہران نے سیزفائر پرعمل درآمد شروع کردیا۔ ایران کے سرکاری ٹی وی چینل نے خبرنشرکرتے ہوئے کہا کہ ایران کے معزز عوام، امریکی جارحیت کے جواب میں سپاہ پاسداران کا کامیاب میزائل حملہ، اور عوام کی بے مثال استقامت و یکجہتی نے دشمن پر جنگ بندی نافذ کردی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق تہران کے وقت کے مطابق صبح چاربجے تمام فوجی کارروائیاں مکمل طور پر بند کر دی گئیں۔

عباس عراقچی نے تصدیق کی کہ جنگ بندی سے قبل ایران کی دفاعی کارروائیاں صبح چار بجے تک جاری رہیں،ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی پر عمل درآمد مکمل سنجیدگی سے کیا جا رہا ہے۔

ایران امن کا حامی ہے، اور اسرائیل اگر جارحیت روکے رکھے تو ایران کی جانب سے کوئی جوابی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

عراقچی نے مزید کہا کہ ’ہم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، اب فیصلہ اسرائیل کے ہاتھ میں ہے۔

install suchtv android app on google app store