ایران اوراسرائیل جنگ کے خطے میں اثرات کا جائزہ، خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آج ہوگا فائل فوٹو خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آج ہوگا

 اجلاس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور اس کی وجہ سے ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد جاسم البدودی نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری کو کشیدگی روکنے کیلیے کردار ادا کرنا ہوگا، جاسم البدودی نے کہا کہ فریقین تنازع کو مزید ہوا نہ دیں ورنہ اس سے معاملات مزید خراب ہوں گے، ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث خطے کا امن اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

install suchtv android app on google app store