سرکاری ملازمین کیلئے تعطیل کا اعلان کردیا

سرکاری ملازمین کیلئے تعطیل کا اعلان کردیا فائل فوٹو سرکاری ملازمین کیلئے تعطیل کا اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات نے سرکاری شعبے کے ملازمین کیلئے نئے ہجری سال کے آغاز پر یکم محرم کو تعطیل کا اعلان کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 27 جون بروز جمعہ کو اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (ایف اے ایچ آر) کے اعلان کا اطلاق پبلک سیکٹر کے ملازمین پر ہوگا، جس کے باعث انہیں ہفتہ اتوار کے ساتھ 3 دن کی طویل چھٹیاں ملیں گی۔

رپورٹ کے مطابق 30 جون بروز پیر سے دفاتر میں معمول کے اوقات کار دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ اسلامی کیلنڈر قمری مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے اور نئے سال کا آغاز ماہ محرم کی پہلی تاریخ سے ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store