سیکرٹری جنرل او آئی سی کا اسرائیل کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ

اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہٰ فائل فوٹو اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہٰ

اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہٰ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کی صورتحال پر جوابدہ ٹھہرانے کی اشد ضرورت ہے۔

کیمرون میں او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل کا 50 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی، او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے سید محمد فواد شیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰہٰ نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ پٹی کی صورت حال پر جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت ہے۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے تنظیم کی جانب سے حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، عالمی برادری اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آپریشن سے فوری روکنے کے اقدامات کرے۔

install suchtv android app on google app store