قطر نے جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کو ایک نئے مجوزہ معاہدے کا مسودہ پیش کردیا

قطر نے امریکا اور اسرائیل کی خلاف جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کو ایک نئے مجوزہ معاہدے کا مسودہ پیش کردیا فائل فوٹو قطر نے امریکا اور اسرائیل کی خلاف جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کو ایک نئے مجوزہ معاہدے کا مسودہ پیش کردیا

قطر کے ثالثوں نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے لیے تہران کو ایک نئے مجوزہ معاہدے کا مسودہ پیش کردیا ہے۔

مذاکرات سے باخبر ایک عہدیدار کے مطابق ایران اس تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور توقع ہے کہ وہ رواں ہفتے کے اختتام تک اپنا جواب دے دے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق قطری ثالثوں نے اتوار کو ایران کے سامنے نئی تجویز رکھی۔ تاہم، مجوزہ معاہدے کی شرائط اور اس میں شامل نکات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

مذاکرات سے باخبر عہدیدار نے بتایا کہ تہران میں اتوار کو ہونے والی ملاقات سے پہلے یہ خدشات بھی موجود تھے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اسی ہفتے ایران پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

 قطر کی جانب سے نئی تجویز ایسے وقت میں پیش کی گئی ہے جب جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم، ابھی یہ واضح نہیں کہ ایران اس مسودے کو قبول کرے گا یا اس میں تبدیلیوں کا مطالبہ کرے گا۔

 

install suchtv android app on google app store