امریکا، مصر اور قطر کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں، قطر میں آج ہونے والے مذاکرات میں اسرائیلی وفد اور سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز کی شرکت متوقع ہے۔
حماس نے جنگ بندی مذاکرات میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بہت سے سمجھوتے کیے لیکن اسرائیل کی طرف سے کوئی سنجیدہ ردعمل نہیں آیا۔
حماس نے کہا کہ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
حماس کے حکام کا کہنا ہے کہ آج کے مذاکرات میں کوئی سنجیدہ بات ہوئی تو پھر ثالثوں سے ملاقات کریں گے۔