ایرانی حکومت پر پابندیوں کا عمل جاری رکھیں گے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر فائل فوٹو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ خراب موسم میں45 سال پرانا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا ذمہ دار ایران ہے۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت پر پابندیوں کا عمل جاری رکھیں گے، ایرانی عوام کی بنیادی آزادیوں کے لیے جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ہیلی کاپٹر حادثےکے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی، تاہم لاجسٹک وجوہات کے باعث ایران کی درخواست قبول نہیں کرسکے۔ میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ خراب موسم میں 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کاذمہ دار ایران ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران نے اپنے ہوائی جہاز کو دہشت گردی کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال کیا۔

ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت پر پابندیوں کا عمل جاری رکھیں گے، ایرانی عوام کی بنیادی آزادیوں کے لیے جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

سینئر ایرانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا تھا کہ ’صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام مسافر حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔‘

بعدازاں ایرانی حکام نے بھی ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی موت کی تصدیق کردی تھی۔

ہیلی کاپٹر میں 9 افراد سوار تھے، جن میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، تبریز کے امام سید محمد الہاشم،صدر کے سکیورٹی یونٹ کے کمانڈر سردار سید مہدی موسوی، باڈی گارڈ اور ہیلی کاپٹر کا عملہ موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store