مقبوضہ کشمیر کے عوام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ بیان کو سراہتے ہوئے مجاہدانہ اقدام قرار دیا ہے۔
سرینگر سمیت مقبوضہ وادی کی گلیوں میں دیواروں پر بینرز لگ گئے۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے رسالپور میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت نے خطے پر اپنا ناجائز قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔
کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم اور جارحیت پر پاکستان خاموشی اختیار نہیں کرسکتا۔
اپنی آزادی کیلئے اٹھائی گئی کشمیریوں کی آواز کو بھارت کسی طور دبا نہیں سکتا۔
آج نہیں تو کل بھارت نے کشمیریوں کو آزادی دینا ہوگی۔
جموں کشمیر سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم کی جانب سے آرمی چیف کے اس بیان پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
مقبوضہ وادی میں جا بجا بینرز پوسٹرز اور کارڈز آویزاں نظرآرہے ہیں جس میں سپہ سالارپاکستان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔