اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا ممکنہ ایجنٹ گرفتار

ملائیشا کے دارالحکومت کوالالمپور سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا ممکنہ ایجنٹ گرفتار فائل فوٹو ملائیشا کے دارالحکومت کوالالمپور سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا ممکنہ ایجنٹ گرفتار

ملائیشا کے دارالحکومت کوالالمپور کے جلان امپانگ روڈ پر واقع ہوٹل سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ممکنہ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشین پولیس نے اسرائیلی جاسوس کو اسلحہ فراہم کرنے والے تین مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق ملائیشین اسرائیلی شہری کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ملک میں سیکیورٹی کی سطح بڑھا دی، انسپکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم اسرائیل کے خفیہ ادارے کا ایجنٹ ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس سری رضاالدین حسین نے کہا کہ فلسطین اسرائیل صورت حال کے پیش نظر ہمیں سلامتی کے معاملے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے، ملزم کو ریمانڈ پر 31 مارچ تک قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس سری رضا الدین حسین نے بتایا کہ 36 سالہ ملزم فرانسیسی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات سے 12 مارچ کو ملائیشیا میں داخل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کے پاس اسرائیلی پاسپورٹ بھی ہے، ملزم نے دعویٰ کیا کہ وہ خاندانی جھگڑے کی بنیاد پر ایک اسرائیلی شہری کو تلاش کر کے قتل کرنے کی نیت سے ملائیشیا پہنچا ہے۔

install suchtv android app on google app store