خوفناک حادثے میں ترک صدر کا محافظ جاں بحق

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان فائل فوٹو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے قافلے میں شامل گاڑی کو صوبے سرناک کے دورے کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ان کا ایک محافظ ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثے کی زد آکر ہلاک اور زخمی ہونے والے صدارتی محافظوں کی شناخت کو تاحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد ایک دورے کے دوران ترک صدر کی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ترک صدر خیریت سے ہیں اور صوبے کا دورہ مکمل کرکے واپس دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔

ترک حکام کی جانب سے افسوسناک حادثے کی تفصیلات بتائے بغیر ایک محافظ کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ حادثے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store