ٹرمپ اس وقت ہٹلر اور مسولینی کی زبان بول رہے ہیں: صدر جو بائیڈن

صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا میں آئندہ سال ہونے والے صدارتی الیکشن کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے امیدواروں میں تلخی اور الزام تراشی بڑھتی جا رہی ہے۔

امریکا میں آئندہ سال نومبر میں اگلے صدر کے انتخاب کے لیے صدارتی الیکشن ہونا ہے۔ اس الیکشن میں موجودہ صدر بائیڈن کے ساتھ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی امیدوار ہیں۔

جیسے جیسے صدارتی الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے دونوں جانب سے جاری انتخابی مہم میں تلخی بڑھتی جا رہی ہے اور ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

امریکا کے موجود صدر جو بائیڈن نے انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنے جاری ایک بیان میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹلر اور مسولینی سے ملا دیا اور کہا کہ ٹرمپ اس وقت ہٹلر اور مسولینی کی زبان بول رہے ہیں لیکن الیکشن جیتنے کے لیے لوگوں کو تقسیم کرنے کا ان کا یہ حربہ ناکام رہے گا۔

دوسری جانب ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان نے بائیڈن کے اس بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بائیڈن کے اپنے حریف کو آمروں سے ملانے کے موازنے کو حقائق کے منافی قرار دے دیا ہے۔

ترجمان ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ خوفزدہ ہے اور اسی لیے وہ مضحکہ خیز دعوے کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے نیو ہیمشائر میں خطاب کے دوران اپنے مخالفین کو کیڑے مکوڑے کہا تھا۔

install suchtv android app on google app store