انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں پر نیوزی لینڈ میں داخلے کی پابندی

انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں پر نیوزی لینڈ میں داخلے کی پابندی فائل فوٹو انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں پر نیوزی لینڈ میں داخلے کی پابندی

نیوزی لینڈ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطین کے شہریوں کے خلاف ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیوں کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ نے انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں پر بھی سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں حماس کے اسرائیل پر حملے کی واضح طور پر مذمت کی ہے۔

وزیرِ خارجہ نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے حملوں کی ذمے داری پوری حماس پر عائد ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے حماس کے عسکری ونگ کو 2010ء سے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

ادھر غزہ میں گزشتہ برس اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store