پاکستان کی سیاست میں مداخلت کے الزامات غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں:امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر فائل فوٹو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ہماری مداخلت کے الزامات جھوٹ ہیں۔ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ میں یہاں سچائی بیان کرنے کے لیے کھڑا ہوں۔ پاکستان کی سیاست میں امریکا کی مداخلت کے الزامات غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے پاکستان کے عوام اپنی حکومت اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار اور آزاد صحافت دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔

install suchtv android app on google app store