پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے: امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر فائل فوٹو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے۔ امریکا چاہتا ہے انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی کسی ایک امیدوار یا پارٹی کو اہمیت نہیں دیتا، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا چاہتا ہے انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو نہیں کہہ سکتا کہ انتخابات کیسے کروائے، پاکستان میں جمہوری اظہار اور متحرک جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے

install suchtv android app on google app store