ایران کی عام انتخابات کے کامیاب انعقاد اور حکومت سازی پر پاکستان کو مبارکباد

 ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر فائل فوٹو ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر

ایران نے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد اور اس کے نتیجے میں شروع ہونے والی حکومت سازی پر پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ خارجہ حسین امیر نے پاکستانی ہم منصب سے گفتگو میں اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان میں نئی پارلیمنٹ جلد اپنے کام کا آغاز کرے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر نے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور غزہ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ خارجہ حسین امیر نے پاکستانی ہم منصب سے گفتگو میں اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان میں نئی پارلیمنٹ جلد اپنے کام کا آغاز کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی نئی حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے طے معاہدوں اور سمجھوتوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

جس پر پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کامیاب الیکشن کے انعقاد اور حکومت سازی کی مبارک باد دینے پر اپنے ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید استحکام کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں کی گفتگو کا محور غزہ کی صورت حال بھی رہی اور عالمی برادری سے اسرائیل کی جارحیت کو بند کروانے اور فلسطین کے مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہر عالمی فورم پر آواز اُٹھائی جائے گی۔

 

install suchtv android app on google app store