امریکی صدر جو بائیڈن کا اہلیہ سے متعلق دلچسپ انکشاف

امریکی صدر جو بائیڈن اور جل بائیڈن فائل فوٹو امریکی صدر جو بائیڈن اور جل بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی اور اپنی اہلیہ جل بائیڈن کے درمیان ہونے والی پہلی مثالی ملاقات اور محبت کی داستان کا انکشاف کیا ہے۔

"Meet Cutes NYC" نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے بتایا کہ وہ کیسے اپنے چھوٹے بھائی کی وجہ سے اپنی بیوی جل بائیڈن سے ملے، انہوں نے 1975 میں اپنی بیوی سے پہلی بار ملاقات کی اور 1997 میں شادی کی لیکن اس سے پہلے وہ جل بائیڈن کو 5 بار شادی کی پیشکش کر چکے تھے۔

بائیڈن نے اپنی ملاقات کی داستان ایک انٹرویو میں بیان کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی نے انہیں بلائنڈ ڈیٹ (Blind Date) پر مدعو کیا اور ایک خوبصورت عورت کے بارے میں بتایا، اس نے مجھے بلایا اور کہا کہ میں اس عورت کے ساتھ اسکول جاتا ہوں، تم اسے پسند کرو گے، وہ خوبصورت ہے اور اسے سیاست پسند نہیں ہے۔

جِل بائیڈن نے بتایا اُنہوں نے مجھے ہفتے کی دوپہر فون کیا اور اپنا تعارف جو بائیڈن کے طور پر کرایا اور میں نے کہا آپ کو میرا نمبر کیسے ملا؟ جس پر انہوں نے کہا کیا آپ آج رات باہر جانا پسند کریں گی، میں نے کہا میں معافی چاہتی ہوں میرے پاس پہلے سے ہی ایک ڈیٹ ہے، پھر بائیڈن کی جانب سے بار بار ملاقات کی خواہش کا اظہار کرنے پر ان سے کہا کہ میں آپ کو تھوڑی دیر بعد بتاتی ہوں اور پھر ہماری پہلی ملاقات طے پا گئی، پہلی ملاقات کے دوران جو بائیڈن بہت زیادہ نروس تھے۔

جِل بائیڈن نے انٹرویو میں اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری پہلی ملاقات ہوئی تو جو بائیڈن نے بتایا کہ ان کے دو بچے ہیں اور ان کی پہلی بیوی ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر چکیں۔

امریکی خاتون اول نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہی یہ صرف محبت کی بات نہیں تھی بلکہ وہ اس شادی کو ہمیشہ قائم رکھنا چاہتی تھیں کیونکہ بیو اور ہنٹر جو بائیڈن کے بچے اپنی ماں اور بہن کو پہلے ہی ایک کار حادثے میں کھو چکے ہیں اور اب وہ اپنی زندگی میں کسی اور کو نہیں کھو سکتے۔

جِل نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ اب ان کی شادی کو 48 سال ہو چکے ہیں اور یہ شادی ہمیشہ کے لیے ہے۔

install suchtv android app on google app store