امریکا کو پاکستان کے انتخابات میں دھمکیوں کی اطلاعات پر تشویش ہے: ترجمان وائٹ ہاؤس

جان کربی فائل فوٹو جان کربی

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کے انتخابات میں دھمکیوں اور ووٹروں کو دبانے کی اطلاعات پر تشویش ہے۔ امریکی انتظامیہ، یورپی یونین اور برطانیہ نے پاکستانی انتخابات میں مداخلت کے الزامات یا دعووں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 جمعرات کے روز ایک پریس بریفنگ میں جان کربی نے کہا کہ ’ہم فکرمند ہیں‘ ہم ان رپورٹوں کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہیں جو ہم نے پاکستان سے ڈرانے دھمکانے، رائے دہندگان کو دبانے اور اس طرح کی چیزوں کے حوالے سے سنی ہیں۔

کربی امریکی کانگریس کے متعدد ارکان کی جانب سے انتخابات سے نمٹنے کے طریقہ کار سے متعلق خدشات کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے ،وائٹ ہاؤس کا خیال ہے کہ پاکستانی انتخابات آزادانہ اور منصفانہ نہیں تھے۔

امریکی انتظامیہ، یورپی یونین اور برطانیہ نے پاکستانی انتخابات میں مداخلت کے الزامات یا دعووں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ، ’ اس پر بہت قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں.یسا کہ میں سمجھتا ہوں، ووٹوں کو اب بھی تقسیم کیاجارہا ہے۔ لہٰذا، بین الاقوامی مبصرین اب بھی ان پیچیدگیوں پرایک نظر ڈال رہے ہیں۔’

رواں ہفتے کے اوائل میں امریکی انتظامیہ نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ انتخابات کے نتائج کا احترام کرے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عبوری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی نشستوں کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ اس کے باوجود، عمران خان کی جماعت کا ماننا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور حکام نے نتائج کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔

تاہم پاکستان کی نگراں ٓ حکومت نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی جیت کو انتخابی شفافیت کا ثبوت قرار دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store