برف باری اور شدید سردی کے باعث اسکولز بند کردیئے گئے

برف باری اور شدید سردی کے باعث اسکولز بند کردیئے گئے فائل فوٹو برف باری اور شدید سردی کے باعث اسکولز بند کردیئے گئے

برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یارک شائر، اسٹیفورڈ شائر، ڈربی شائر سمیت ویلز اور اسکاٹ لینڈ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

برطانیہ میں شدید برفباری کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے اور پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔جبکہ کئی اہم شاہراہوں پر برف کے باعث ٹریفک متاثر ہے۔

حکام کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ لوگ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ درجہ حرارت منفی 10 سے 15 ڈگری تک گرسکتا ہے۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store