محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا

سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا فائل فوٹو سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس سال موسم سرما میں الشرقیہ، القصیم، مدینہ منورہ، حائل اور شمالی حدود ریجنوں میں بارش معمول سے زیادہ ہو گی۔ پچاس فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔‘

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب کے دیگر علاقوں میں موسم سرما کی بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔‘

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجنوں میں معمول سے زیادہ بارشیں فروری میں ہوں گی جبکہ ’ریاض، الشرقیہ اور حائل ریجنوں کے بعض علاقوں میں جنوری کے دوران بارشیں معمول سے زیادہ ہوگی۔

قومی مرکز کے مطابق جنوری میں درجہ حرارت مملکت کے تمام علاقوں میں 50 سے 70 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

قومی مرکز کے مطابق فروری میں مملکت کے تمام علاقوں میں درجہ حرارت 70 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، القصیم اور الشرقیہ ریجنوں کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت صرف ایک ڈگری زیادہ ہوگا۔بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت کا اوسط معمول سے زیادہ ہوگا۔

install suchtv android app on google app store