غیر ملکی افراد کیلئے روسی امیگریشن قوانین سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

روسی امیگریشن قوانین سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی فائل فوٹو روسی امیگریشن قوانین سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

روسی امیگریشن قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی ہے، جس کے تحت انتہائی ہنر مند غیر ملکی افراد کو روس میں رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کا موقع مل جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل انتہائی ہنر مند ماہرین دوسرے غیر ملکیوں کے مقابلے میں آسانی سے ایسا اجازت نامہ حاصل کر سکتے تھے، مگر یہ محدود مدت کے لئے ہوتا تھا، تاہم اب نئے قانون کے مطابق انتہائی ہنر مند غیر ملکی افراد بھی روس میں مستقل رہائشی اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔

نئے قانون کے مطابق روس میں رہائشی اجازت نامہ اب انتہائی ہنر مند افراد کو بغیر کسی پابندی کے دیا جا سکتا ہے اگر انہوں نے روس میں دو سال سے قانونی طور پر کام کیا ہو۔ ایسے غیر ملکی افراد کے خاندان کے تمام افراد بشمول ان کی شریک حیات، بچے، پوتے، نواسے، والدین اور دادا دادی بھی اگر روس میں رہتے ہیں تو وہ بھی ایسا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔

نئے قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو قانونی روسی ادارے کے ذریعہ ملازمت پر رکھنا ہوگا اور اسے 167000روبل یا اس سے زیادہ کی تنخواہ حاصل کرنی ہوگی۔

ورنہ قومی ترجیحی شعبے جیسے اعلیٰ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، ہائی ٹیک انڈسٹری یا خصوصی اقتصادی زونز میں کام کرنا ہوگا، اور تنخواہ 60000 اور 85000 روبلز کے درمیان ہوگی، ایسے شخص کو روسی قانون کے تحت ایک انتہائی ہنر مند غیر ملکی سمجھا جائے گا۔

یہ قانون گود لیے ہوئے بچوں، اس ہنر مند شخص کے بچوں کی زوجہ یا والدین کے ساتھ ساتھ ان کے گود لینے والے والدین کو بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔

روسی پارلیمنٹ نے اس ترمیم کو منظور کیا تھا اور اس پر صدر ولادیمیر پوتن نے جون اور جولائی کے درمیان دستخط کیے تھے، لیکن اس کا اطلاق رواں ہفتے میں کیا گیا ہے۔

زیادہ تر دیگر زمروں کے غیر ملکیوں کو پہلے ایک عارضی اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور روس میں 12 ماہ سے زیادہ رہنے کے بعد یہ اجازت دی گئی ہے۔

انہیں روسی زبان کا امتحان بھی پاس کرنا پڑتا ہے، جو کہ اعلیٰ ہنر مند پاس کرنے کے پابند نہیں ہوتے ہیں۔ روس میں رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے عمل میں بعض اوقات باقاعدہ درخواست گزار کے معاملے میں چھ ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store