پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر فائل فوٹو پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ کا اجرا روک دیا ، لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ کیلئے ڈیٹا انٹری نہیں ہورہی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا لنک ڈاؤن ہونے کےباعث پاسپورٹ کا اجرارک گیا، اس حوالے سے پاسپورٹ حکام نے بتایا کہ لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ کیلئے ڈیٹا انٹری نہیں ہورہی۔

حکام کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ہیڈکوارٹر سے مسئلہ سامنے آیا ہے، مسئلے کو حل کرکے آپریشن جلد بحال کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ کے حکم پر دو ماہ پہلے ہی ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پرنٹنگ آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔

لیمینیشن پیپرز کی کمی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی طور پر انتظامات مکمل کیے گئے تھے، نئے پاسپورٹس کی بروقت ترسیل کیلئے اضافی اہلکار اور عملہ تعینات کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store