مکڑی نے خاتون کے کان میں گھر بنا لیا، حیرت انگیز واقعہ سامنے آگیا

مکڑی نے خاتون کے کان میں گھر بنا لیا، حیرت انگیز واقعہ سامنے آگیا فائل فوٹو مکڑی نے خاتون کے کان میں گھر بنا لیا، حیرت انگیز واقعہ سامنے آگیا

یہ تو عام بات ہے کہ مکڑیاں اکثر غیرآباد کونوں کھدروں میں جالا بُنتی ہے لیکن برطانیہ میں ناقابل یقین طور پر عجیب و غریب واقعہ پیش آیا کہ مکڑی نے خاتون کے کان میں ہی اپنا مسکن تیار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لُوسی وائلڈ نامی خاتون کو کان میں مسلسل خارش اور سنسناہٹ محسوس ہونے پر تشویش ہوئی جس پر اس نے کان صاف کرنے والے جدید اسمارٹ بڈ این الیکٹرانک ایئر کی مدد سے کان کے اندرونی حصے کا جائزہ لیا تو وہ حیران رہ گئیں کہ اس کے کان میں مکڑی موجود ہے۔

خاتون نے کان میں زیتون کا گرم تیل ڈالا جس سے مکڑی باہر آگئی لیکن اسے پھر بھی درد محسوس ہوتا رہا۔ ڈاکٹروں نے اب خاتون کے کان کو مکمل طور پر صاف کردیا ہے تاہم وہ اب بھی اس واقعے کو یاد کرکے خوف میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال جانے پر خاتون کو پتا چلا کہ مکڑی نے اس کے کان میں جالا بن دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store