ترکیہ کا بڑا اعلان، کئی مملک کو ویزے کی شرط ختم

ترکیہ نے 6 بڑے ممالک کو ویزا سے استثنیٰ دے دیا فائل فوٹو ترکیہ نے 6 بڑے ممالک کو ویزا سے استثنیٰ دے دیا

سیاحت کو فروغ دینے اور قریبی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ترکیہ نے چھ ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا سے استثنیٰ کا اعلان کیا ہے۔

ترکیہ کے صدر رجیب طیب اردوان کی جانب سے جاری کردہ فیصلہ 23 دسمبر بروز ہفتے کو ترک سرکاری گزٹ میں شائع ہوا تھا۔

جس کے مطابق مندرجہ ذیل ممالک کے شہری اب بغیر ویزا کے ترکیہ کا سفر کرسکیں گے۔

سعودی عرب

متحدہ عرب امارات

عمان

بحرین

امریکا

کینیڈا

ترک پریس نے رپورٹ کیا کہ نیا ویزا فری ان ممالک کے شہریوں کو ہر 180 دنوں میں 90 دن تک بغیر ویزا کے ترکی جانے کی اجازت دیتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی نے قطر کے شہریوں کو 2016 میں اور کویت نے 2017 میں سیاحتی ویزا سے استثنیٰ دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store