حماس کے حملوں کے بعد ہر 3 میں سے ایک اسرائیلی ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

حماس کے حملوں کے بعد ہر 3 میں سے ایک اسرائیلی ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف فائل فوٹو حماس کے حملوں کے بعد ہر 3 میں سے ایک اسرائیلی ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

حماس کے حملوں کے بعد ہر 3 میں سے ایک اسرائیلی میں ایک خاص ذہنی تناؤ کی علامات کا انکشاف ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق اسرائیل اور نیویارک کی حالیہ تحقیق میں انکشاف میں ہوا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے اور اسرائیل کی غزہ میں مسلسل بمباری کے بعد ہر تین میں سے ایک اسرائیلی میں ’پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس ڈس آرڈر‘ (پی ٹی ایس ڈی) نامی ذہنی بیماری کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق اسرائیل کی اچوا اکیڈمک کالج حیفہ یونیورسٹی اور نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی۔

میڈیا رپورٹ میں اسرائیل کی رپورٹ کا حوالہ دیا گیا کہ تحقیق میں 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 420 اسرائیلیوں سے غزہ میں حملوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی جنگ کے بارے میں سروے کیا گیا۔

سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 34 فیصد اسرائیلیوں میں پی ٹی ایس ڈی کی علامات تھیں۔

رپورٹ کے مطابق وہ لوگ جو ان حملوں سے براہ راست متاثر ہوئے یا جنہوں نے اپنے کسی قریبی رشتہ دار کو کھو دیا، ان میں سے 50 فیصد سے زائد اسرائیلی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کی علامات میں مبتلا ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے کئی دہائیوں تک فلسطینیوں پر بمباری کی جاتی رہی ہے تاہم 7 اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم (حماس) کی جانب سے اسرائیلی قصبوں پر بھی اچانک بمباری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں تقریباً 1200 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔

حماس کی جانب سے اچانک حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ پر مسلسل شدید بمباری جاری ہے، ان حملوں میں 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ 23 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہوچکے ہیں۔

واضح رہے پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس ڈس آرڈر یا پی ٹی ایس ڈی ایک ذہنی بیماری ہے جس کی علامات تکلیف دہ واقعے کے بعد ظاہر ہوتی ہیں۔

کسی بھی فرد کو اچانک، غیرمتوقع اور حادثاتی طور پر ملنے والی کوئی اطلاع یا وہ شخص خود اس واقعے کا شکار ہوا ہو کسی ایسے صدمے سے دوچار کر سکتی ہے جو انتہائی خوفناک ہو اور ذہن پر حاوی ہونے کے ساتھ اس کے لیے ناقابلِ‌ برداشت ہو۔

یہ واقعات ہر طرح کے ہوسکتے ہیں، مثال کے طور پر قدرتی آفت جیسے زلزلہ یا طوفان، جنگ، جنسی تشدد یا کوئی حادثہ شامل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store