ٹیکسوں میں اضافے اور صحت کی دیکھ بھال کے بگڑتے نظام کے باعث برطانیہ کے کروڑ پتی افراد ملک چھوڑنے لگے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی کروڑ پتی افراد لندن چھوڑ کر دبئی، پیرس، سڈنی، نیویارک اور مناکو کی طرف جانا شروع ہوگئے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق 2017ء سے 2022ء کے دوران برطانیہ سے تقریباً 12 ہزار 500 کروڑ پتی افراد نے دوسرے ملکوں کا رخ کیا۔
رپورٹ میں خدشتہ ظاہر کیا گیا کہ رواں برس مزید 3 ہزار 200 کروڑ پتی افراد کے لندن چھوڑنے کا امکان ہے۔