کیا آپ کو دبئی کے اس مہنگے ترین فلیٹ کی قیمت کا سن کر یقین آئے گا؟

’کوموریڈینسز پینٹ ہاؤس کو 500 ملین درہم میں فروخت کردیا۔ فائل فوٹو ’کوموریڈینسز پینٹ ہاؤس کو 500 ملین درہم میں فروخت کردیا۔

دبئی میں موجود پراویڈنٹ اسٹیٹ کمپنی نے ’کوموریڈینسز پینٹ ہاؤس کو 500 ملین درہم میں فروخت کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ پینٹ ہاؤس نخیل ریئل اسٹیٹ کی ملکیت تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں غیر منقولہ جائیدادوں کا ریکارڈ بتا رہا ہے کہ نخلہ جمیرا کے مرکز میں واقع پینٹ ہاؤس دبئی کا مہنگا ترین پروجیکٹ تسلیم کیا گیا ہے۔

اسے لندن کے ون ہائیڈ پارک میں واقع پینٹ ہاؤس کے بعد دبئی کا سب سے مہنگا اور دنیا کا تیسرا بڑا مہنگا پینٹ ہاؤس تسلیم کیا گیا ہے۔

دبئی کا مہنگائی ترین پینٹ ہاؤس 21949 مربع فٹ کے پلاٹ پر بنا ہوا ہے۔ یہ پانچ بیڈ رومز پر مشتمل ہے۔ جدید ترین جمالیاتی ڈیزائن سے آراستہ ہے۔

اس خاصیت ہے کہ یہ ہر وقت کے لحاظ سے خود میں تبدیلی لانے کی خاصیت رکھتا ہے۔ یہ پینٹ جس منصوبے کا حصہ ہے وہ 2027 کی تیسری سہ ماہی میں مکمل ہوگا۔

واضح رہے کہ دنیا کا سب سے مہنگ پینٹ ہاؤس مناکو میں اوڈین ٹاور کا ہے جو 4440 ملین ڈالر میں فروخت ہوا۔ دوسرے نمبر پر لندن کے ون ہائیڈ پارک کا پینٹ ہاؤس ہے جو 237 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا۔ دبئی کے پینٹ ہاؤس کی قیمت 136 ملین ڈالر ہے۔

install suchtv android app on google app store