خاتون ڈرائیورکے ہاتھوں پولیس افسر کی دھلائی، ویڈیو وائرل

  • اپ ڈیٹ:
خاتون ڈرائیور کے ہاتھوں پولیس افسر کی دھلائی فائل فوٹو خاتون ڈرائیور کے ہاتھوں پولیس افسر کی دھلائی

بھارت میں خاتون رکشہ ڈرائیور نے پولیس افسر کی چپل سے پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ای رکشہ ڈرائیور اس وقت مبینہ طور پر ایک ٹریفک پولیس افسر کو چپلوں سے مارنا شروع کردیتی ہے جب افسر نے اسے رکشہ ہٹانے کو کہا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، یہ واقعہ منگل کو غازی آباد میں اس وقت پیش آیا جب ٹریفک پولیس اہلکار وجے کانت سنگھ نے ہیڈ کانسٹیبل دلیپ کمار کے ہمراہ خاتون سے کہا کہ وہ اپنا ای-رکشہ دوسری جگہ لے جائے کیونکہ اس سے ٹریفک جام ہو رہا تھا۔

خاتون ناراض ہوگئی اور اس نے پولیس اہلکار کو چپل سے مارنا شروع کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے ایک وائرلیس سیٹ کو سڑک پر پھینک کر اسے بھی نقصان پہنچایا۔

ایڈیشنل ڈی سی پی ٹریفک رامانند کشواہ کے مطابق متھیلیش نے گالی گلوچ کی چپل کا استعمال کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی۔

 

انہوں نے بتایا کہ ٹریفک ایس آئی سنگھ اور ہیڈ کانسٹیبل کمار نے جارحانہ انداز میں جواب دینے سے گریز کیا جبکہ عورت کی حرکتوں کے نتیجے میں اس نے سنگھ کو دھکا دیا جس کی وجہ سے وہ سڑک پر گر گیا اور اس کی کمر پر چوٹیں آئیں۔

خاتون کی شناخت متتھیلیش کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے گرفتار کرکے اس کا بغیر رجسٹریشن نمبر پلیٹ رکشہ بھی ضبط کرلیا ہے۔

install suchtv android app on google app store