افغانستان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے

افغانستان کے شہر ہرات میں ایک بار پھر 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فائل فوٹو افغانستان کے شہر ہرات میں ایک بار پھر 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

افغانستان کے شہر ہرات میں ایک بار پھر 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق زلزلےکا مرکز ہرات سے جنوب مشرق میں 32.8کلو میٹر دور تھا، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

افغان میڈیا کی جانب سے بتایا جارہا ہے ہرات میں پہلے زلزلے کے کچھ دیر بعد ایک اور زلزلہ آیا، زلزلے کے جھٹکے فراح اور بادغیس صوبے میں بھی محسوس کیے گئے.

ڈبلیو ایچ او افغانستان کے مطابق زلزلے سے 120 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ریجنل اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ زلزلے میں دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات آئیں ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی رواں ماہ ہی دو بار 6.3 شدت کے زلزلوں نے افغانستان کو ہلا کر رکھ دیا تھا، پہلے بھی زلزلے نے ہرات کو ہی نشانہ بنایا تھا جس میں کم از کم 2 ہزار کے قریب اموات ریکارڈ کی گئیں اور بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر تباہ و برباد ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے آنے والے زلزلے میں جان سے ہاتھ دھونے والوں میں 90 فیصد سے زائد خواتین اور بچے شامل تھے۔

install suchtv android app on google app store