افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزارسے تجاوز کرگئیں

افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزارسے تجاوز کرگئیں فائل فوٹو افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزارسے تجاوز کرگئیں

افغانستان میں 2 روز قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 2 ہزار 425 ہو گئی ہے۔ افغان حکام کے مطابق زلزلے سے ڈیڑھ ہزار مکانات تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔

افغان عبوری حکومت کے مطابق زلزلے سے 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والی اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2400 سے زیادہ ہوگئی، افغان حکام کے مطابق زلزلے سے ڈیڑھ ہزار مکانات تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں 2 روز قبل 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی افغانستان تھا۔

install suchtv android app on google app store