ایرانی صدر کی پاکستان میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی فائل فوٹو ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

تہران سے جاری اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مقصد مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگو: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام اپنے پیغام میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے حکومت اور پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 51 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ مستونگ دھماکے میں معصوم لوگ شہید اور زخمی ہوئے، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے لڑنے کے لیے پاکستان سے تعاون کو تیار ہیں۔

install suchtv android app on google app store