اٹلی میں ایک لڑاکا طیارہ فضائی مشق کے دوران گر کر تباہ جس کے نتیجے میں 5 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں لڑاکا طیارہ جنگی مشقوں کے دوران نامعلوم خرابی پیدا ہونے کے باعث مصروف شاہراہ سے گزرنے والی ایک گاڑی پر کی پچھلی نشست پر گر کر تباہ ہوگیا۔
لڑاکا طیارہ کے پائلٹ نے فنی خرابی کا اندازہ ہوتے ہی پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی تھی۔ طیارہ جس گاڑی پر گرا اس میں سوار 5 سالہ بچی ہلاک اور اس کا 9 سالہ بھائی شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی بچے کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔ گاڑی میں موجود بچوں کے والدین اگلی نشست پر بیٹھے ہونے کے باعث حادثے میں محفوظ رہے۔
اٹلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ کے اڑان بھرتے ہی انجن سے پرندوں کا غول ٹکرایا جس سے انجن بند ہوگیا تھا۔
طیارہ حادثے کے بعد فوجی مشق دیکھنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب کو منسوخ کردیا گیا جس میں 4 ہزار مہمان مدعو تھے۔