نائیجرکے صدرکے خلاف غداری کے عائد الزام کے پیش نظرمقدمہ چلایا جائے گا: فوجی حکام

نائیجر کے معزول صدر محمد بازوم فائل فوٹو نائیجر کے معزول صدر محمد بازوم

نائیجرکی فوج نے کہا کہ وہ معزول صدر محمد بازوم کے خلاف غداری کے عائد الزام کے پیش نظرمقدمہ چلائے گی۔

سرکاری ٹی وی پر نائیجر کی فوج کے ترجمان نے صدر کے خلاف سنگین غداری اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے الزامات عائد کیا ہے۔

معزول صدر کو اہل خانہ سمیت 26 جولائی کو بغاوت کے بعد نیامی شہر میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر رکھا گیا، جبکہ ان کی حراست میں حالات پر بین الاقوامی تشویش بڑھ رہی ہے۔

مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری نے صدر کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے نائیجر پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں اور سویلین حکمرانی بحال نہ ہونے کی صورت میں فوجی مداخلت کی دھمکی دی۔

install suchtv android app on google app store