سینیٹر افنان اللّٰہ کی درخواست پر شیر افضل مروت کیخلاف مقدمہ درج

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران دونوں رہنما ایک دوسرے پر پل پڑے۔ اسکرین گریب ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران دونوں رہنما ایک دوسرے پر پل پڑے۔

نجی ٹی وی ٹاک شو میں جھگڑے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر افنان اللّٰہ کی درخواست پر شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ آبپارہ میں دفعہ 506، 352 کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سینیٹر افنان اللّٰہ نے شیر افضل مروت کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل پر سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کا پروگرام اکھاڑا بن گیا تھا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللّٰہ دھینگا مشتی پر اتر آئے تھے۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران دونوں رہنما ایک دوسرے پر پل پڑے، پہلے دھکے دیے، ایک دوسرے کو تھپڑ دے مارے اور مکوں کی بارش کردی۔

پروگرام کے سیٹ پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کروایا تھا اور دونوں کو علیحدہ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store