حکومت نے شدید گرمی کے باعث 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا

شدید گرمی کے باعث حکومت نے 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان شدید گرمی کے باعث حکومت نے 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان

گرمی کی شدت کے غیر معمولی اضافے اور ہیٹ ویو کے باعث ایران میں 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے شمالی علاقے ان دنوں غیر معمولی گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے بیشتر علاقے اس وقت غیر معمولی گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ کچھ شہروں میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جب کہ دارالحکومت میں بھی گرمی عروج پر ہے۔

شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث پہلے ہی اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کیا جا چکا ہے جب کہ بیمار اور معمر افراد کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے عام تعطیل دی گئی ہے تاکہ شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

 

install suchtv android app on google app store