یوکرین میں امن کیلئے سعودی عرب کی میزبانی میں مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے

یوکرین میں امن کیلئے سعودی عرب کی میزبانی میں مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے فائل فوٹو یوکرین میں امن کیلئے سعودی عرب کی میزبانی میں مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے

 

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کی میزبانی میں مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کرے گا جس میں مغربی ممالک، یوکرین، بھارت اور برازیل سمیت ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کو مدعو کیا جائے گا۔ اجلاس 5 اور 6 اگست کو جدہ میں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں انڈونیشیا، مصر، میکسیکو، چلی اور زیمبیا سمیت 30 ممالک کے سینئر حکام بھی شرکت کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سینئر یوکرینی حکام نے بتایا کہ سعودی عرب ایک سمٹ کی تیاری کررہا ہے جس میں یوکرین کے صدرولودومیر زیلنسکی کے ملک میں امن کے لیے منصوبے سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

یوکرینی صدر کے چیف آف اسٹاف آندرے یرمیک نے کہا کہ سعودی عرب میں ہونے والی اس سمٹ میں کئی ممالک کے حکام شریک ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے سمٹ کی تاریخ اور شہر کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے یوکرین کے معاملے پر سفارتکاروں کی سمٹ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ یوکرین میں امن کے لیے بات چیت 5 اور 6 اگست کو جدہ میں ہوگی جس میں 30 ممالک شرکت کریں گے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین اور مغربی حکام کو امید ہےکہ یہ اقدمات پیس سمٹ کو کامیاب بناسکتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store