اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ممکنہ طور پر ایک امریکی شہری کو سرحد عبور کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی کمان کے مطابق ممکنہ طور پر ایک امریکی شہری کو شمالی کوریا میں بغیر اجازت کے شمالی اور جنوبی کوریا کو الگ کرنے والی فوجی حد بندی لائن کو عبور کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق یہ شخص جوائنٹ سیکیورٹی ایریا (JSA) کے دورے میں حصہ لے رہا تھا، جو جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان غیر فوجی زون (DMZ) کے سرحدی گاؤں ہے جہاں دونوں طرف کے فوجی موجود ہیں۔
A U.S. National on a JSA orientation tour crossed, without authorization, the Military Demarcation Line into the Democratic People’s Republic of Korea (DPRK). We believe he is currently in DPRK custody and are working with our KPA counterparts to resolve this incident. pic.twitter.com/a6amvnJTuY
— United Nations Command 유엔군사령부/유엔사 (@UN_Command) July 18, 2023
بیان میں کہا گیا ہے کہ "جے ایس اے اورینٹیشن ٹور پر ایک امریکی نیشنل نے اجازت کے بغیر، ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا (DPRK) میں ملٹری ڈیمارکیشن لائن کو عبور کیا۔"
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ "ہمیں یقین ہے کہ وہ اس وقت شمالی کوریا کی حراست میں ہے اور اس واقعے کو حل کرنے کے لیے ہم KPA (شمالی کوریا کی فوج) کے ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔"
تاہم یہ شخص کون ہے اور اس نے سرحد کیوں پار کی ہے اس بارے میں اقوام متحدہ تفصیلات جاری نہیں کیا ہے۔