بیوی کو قتل کرکے دماغ کھانے والا شوہر گرفتار

بیوی کو قتل کرکے دماغ کھانے والا شوہر گرفتار فائل فوٹو

میکسیکو میں مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کا دماغ کھانے اور کھوپڑی کو سگریٹ کی راکھ گرانے کے لیے استعمال کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ الوارو نامی شخص کو 2 جولائی کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا جس نے مبینہ طور پر 29 جون کو ممنوعہ اشیاء کے استعمال کے اثر کے باعث اپنی بیوی کو قتل کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم نے پولیس کے سامنے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کے دماغ کا کچھ حصہ کھانے اور اس کی ٹوٹی ہوئی کھوپڑی کو ایش ٹرے کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملزم نے لاش کے ٹکڑے کر کے پلاسٹک کے تھیلے میں رکھ دیے تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اپنی بیوی کو قتل کرنے کے 2 دن بعد ملزم نے سب سے پہلے اپنے سوتیلے بیٹے سے بات کر کے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مقتولہ کے اہلخانہ نے ملزم پر بیٹی کو تشدد کا نشانہ اور ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا ہے جبکہ پولیس کو تفتیش کے دوران گھر پر جادو ٹونے میں استعمال ہونے والی اشیاء بھی ملی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم اور 38 سالہ خاتون کی شادی کو ایک سال سے بھی کم عرصہ ہوا تھا جبکہ خاتون کی پہلے سے 5 بیٹیاں ہیں۔

install suchtv android app on google app store