سعودی وزیر خارجہ کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات، فائل فوٹو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات،

سعودی عرب اور ایران کے باہمی تعلقات میں نیا موڑ آیا ہے سات سال بعد تہران پہنچنے والے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ایرانی صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔ سعودی عرب اور ایران میں سالوں بعد سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات میں اہم موڑ آیا ہے اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو سات سال کے طویل عرصے بعد ایران کے دورے پر گئے ہیں ان کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور وسعت دینے کی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی اور مختلف علاقائی مسائل کے حل کے لیے جاری کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی دی۔

بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہم دونوں ممالک میں سفارتی اور قونصلیٹ مشنز کی دوبارہ بحالی پر کام کر رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہماری تمام تر توجہ معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری پر مستحکم تعاون پر مرکوز ہے اور دونوں ممالک نے میری ٹائم سیکیورٹی کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store