ویڈیو: خلا سے مسجد الحرام کا روح پرور منظر

خلا سے مسجد الحرام کا روح پرور منظر فائل فوٹو خلا سے مسجد الحرام کا روح پرور منظر

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی پہلی عرب خاتون خلا باز ریانا برناوی نے اسپیس سے مسجد الحرام کے مناظر شیئر کر دیے۔

گزشتہ دنوں امریکا سے تعلق رکھنے والی کمپنی Axiom Space کی جانب سے سعودی عرب کا مشن آئی ایس ایس کے لیے روانہ کیا گیا جو مجموعی طور پر 4 افراد پر مشتمل ہے۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ریانا برناوی کے ساتھ علی القرنی، پیگی وٹسن اور جان شوفنر اس مشن کا حصہ ہیں۔

اس مشن کے ساتھ ریسرچر ریانا برناوی خلائی سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئی ہیں، نجی خلائی مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرایک ہفتہ گزارے گا۔

گزشتہ روز مشن کے دوران سعودی خلاباز ریانا برناوی نے اسپیس سے مسجد الحرام کی ویڈیو شیئر کر دی۔

install suchtv android app on google app store