کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ایمرجنسی نافذ

کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ایمرجنسی نافذ فائل فوٹو کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ایمرجنسی نافذ

کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا میں غیر معمولی طور پر گرم اور خشک موسم میں تیز ہواؤں کے چلنے کی وجہ سے کئی مقامات پر لگی آگ بے قابو ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ البرٹا کے متاثرہ علاقوں سے 25 ہزارافراد کا انخلاء کرا دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں مزید افراد کو بھی انخلاء کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

البرٹا میں لگی آگ سے 3 لاکھ ایکڑ پر محیط جنگل راکھ ہونے کے بعد ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store