روسی فضائیہ نے یوکرین کے 3 جنگی طیارے مار گرائے

روسی فضائیہ نے یوکرین کے 3 جنگی طیارے مار گرائے فائل فوٹو روسی فضائیہ نے یوکرین کے 3 جنگی طیارے مار گرائے

روسی فضائیہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرین کے 3 لڑاکا طیارے مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس کی فضائیہ یوکرین پر میزائلوں سے حملے کررہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روسی فضائیہ نے یوکرین کے 3 لڑاکا طیارے مار گرائے۔

ترجمان نے کہا کہ روسی فضائیہ نے جن تین یوکرینی طیاروں کو گرایا ان میں دو مگ 29 لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں جنہیں خیرسون ریجن کے قریب گرایا گیا۔

ترجمان کے مطابق روسی افواج نے یوکرین کے درجنوں فوجی دستوں کو بھی نشانہ بنایا جس میں یوکرین کی افواج کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا جب کہ گزشتہ دنوں میں یوکرین کی فوجی تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ روسی ائیرڈیفنس نے حالیہ دنوں میں امریکی ساختہ 8 راکٹوں کو بھی انٹرسیپٹ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store