ہالینڈ کے پارلیمنٹ میں بم کی اطلاع پر پولیس نے عمارت کو خالی کرالیا

ہالینڈ کی پارلیمنٹ فائل فوٹو ہالینڈ کی پارلیمنٹ

ہالینڈ کے پارلیمنٹ میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ہاؤس کی عمارت کو خالی کرالیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پارلیمنٹ میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہیگ کے ڈاؤن ٹاؤن ایریا میں پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں کی جانب سے چند گھنٹوں کی تلاشی اور پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈلیور ہونے والے پیکٹ کا جائزہ لینے کے بعد لوگوں کو دوبارہ عمارت میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ہالینڈ کے اسلام مخالف سیاستدان جیرٹ ولڈرس کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو مجھے ملنے والی جھوٹی اطلاع کی بنیاد پر خالی کرانا پڑا، اطلاع ملی تھی کہ میرے نام سے پارلیمنٹ ہاؤس کے میل روم ایک پیکٹ آیا ہے جس میں بم ہے تاہم اس پیکٹ سے ٹیڈی بھالو اورکچھ تاریں برآمد ہوئیں۔

install suchtv android app on google app store